واٹس ایپ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی کا فیصلہ


پیغام رسانی کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے کمپنی کے قواعد و ضوابط کے خلاف جا کر بڑی تعداد میں میسجز بھیجنے والی کمپنیوں اور صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے قانون شکنی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف رواں سال 7 دسمبر کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ نے ان تمام کمپنیوں کو متنبہ کر دیا ہے جو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا کسی دوسری کمپنی اور صارف کو اس میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق مختلف کمپنیوں کی جانب سے ایسے سافٹ وئیر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ مارکٹنگ کی غرض سے 1.5 بلین واٹس ایپ صارفین کو اسپیم میسجز بھیجتے ہیں۔

محتاط اندازے کے مطابق 200 ملین سے زائد واٹس ایپ صارفین کا تعلق بھارت سے ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں