خواتین کی لڑائی:پائلٹ نے کنٹرول ٹاورسے مدد مانگ لی

پرواز میں خواتین کی لڑائی:پائلٹ نے کنٹرول ٹاورسے مدد مانگ لی

دبئی: دو خواتین کی دوران پرواز ہونے والی لڑائی نے نہ صرف مسافروں کو ’زچ‘ کردیا بلکہ ’بے چارے‘ پائلٹ کو کنٹرول ٹاور کی مدد لینے پہ مجبور کردیا کیونکہ دونوں کو خاموش کرانے میں وہ بھی ناکام ہوچکے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر سے کویت کے  لیے اڑان بھرنے والے ہوائی جہاز میں اس وقت صورتحال ’خراب‘ ہوگئی جب ایک سابق رکن پارلیمنٹ و صحافی کی اہلیہ کا فضائی میزبان کے ساتھ تنازعہ پیدا ہوگیا۔

یہ تنازعہ اس حد تک بڑھا کہ نہ صرف مسافر زچ ہوگئے بلکہ ہوائی جہاز کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے مدد بھی طلب کرلی۔

کویت کے اخبار ’القبس‘ کے مطابق پائلٹ کے دوران پرواز کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنے کی بنا پر جب جہاز نے لینڈنگ کی تو دونوں خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے کویت کے اخبار’الرائے‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کے سابق رکن اور صحافی کی اہلیہ پر فضائی میزبان نے اپنی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔

اخبار کے مطابق دونوں خواتین کا مؤقف ہے کہ لڑائی انہوں نے نہیں بلکہ دوسری نے شروع کی تھی۔


متعلقہ خبریں