امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر



کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 44 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح 153 روپے پر جا پہنچا ہے۔

فاریکس ڈیلرز نے ہم نیوز کوبتایا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر نئی بلند ترین سطح 153 روپے پر جا پہنچاہے۔ گزشتہ چارروز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 23پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر چار روز میں 148.87 سے بڑھ کر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سات روز تک مسلسل تعطیلات اور مارکیٹ بند ہونے سے حکومت پر نہ صرف ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے بلکہ ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ  ہوا ہے ۔

عید کی تعطیلات اور ہفتہ وار بندش  کی وجہ سے مجموعی طور پر سات روز کے بعد بینکوں میں لین دین کا آغاز ہوا تو ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی طلب و رسد میں فرق نظر آیا جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں عارضی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھ گئی


متعلقہ خبریں