برفانی دور کے عظیم الجثہ بھیڑیے کا سر دریافت


روس کے شمالی صوبے یکوٹیا کے ضلع ابیسیک سے برفانی دور کے عظیم الجثہ بھیڑیے کا سر دریافت ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھیڑے کے سر کی لمبائی 40 سینٹی میٹر ہے جبکہ آج کے دور میں پائے جانے والے بھیڑیوں کا پورا جسم 66 سے 86 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ برفانی دور کے بالغ بھیڑیے کی باقیات ٹشوز سمیت محفوظ حالت میں ملی ہیں۔

جاپانی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق اس بھیڑیے کی عمر2 سے 4 سال بتائی گئی ہے  جو کہ 40 ہزار سال  پہلے مرا تھا۔

یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں یورپ کے علاقے سے ہاتھی کی جسامت کے رینگنے والے جانور کی باقیات دریافت ہوئی تھی۔

سائنسدانوں کے مطابق عظیم الجثہ سبزی خور جانور دو سو ملین سالوں پہلے ڈائنا سورز کے زمانے میں رہا کرتا تھا۔

اسی جغرافیائی دور میں ڈائنا سورز کے علاوہ انتہائی بڑی جسامت کے دیگر جانور بھی کثرت سے زمین پر زندگی بسر کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں