پاکستانی شائقین نے ڈیوڈ وارنر کا دل جیت لیا

پاکستانی شائقین نے ڈیوڈ وارنر کا دل جیت لیا

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے میچ کے دوران پاکستانی شائقین کی جانب سے اچھے برتاؤ پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے پاکستانی شائقین ڈیوڈ وارنر کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

یاد رہے آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران اسٹیو اسمتھ کو بھارتی شائقین کی جانب سے نارواں سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی شائقین اسمتھ کو چیٹر چیٹر کہ کر پکار رہے تھے جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مداخلت کرتے ہوئے شائیقین کو چپ رہنے کا اشارہ کیا۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بھارتی شائقین کے رویے کی معافی بھی مانگی۔

عالمی کپ 2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کے شائقین بھارتیوں جیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں چاہے ان کھلاڑیوں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔


متعلقہ خبریں