شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ کالام کے مقام پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

پہلے ان کی بڑی صاحبزادی نے بلے بازی کی جس کے بعد چھوٹی بیٹی کا نمبر آیا اور آخری گیند آفریدی نے خود کھیلی۔

دوسری جانب عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میرے خیال میں جوکھلاڑی 40  سے 50 رنز کر رہے ہیں انہیں میچ جیتنے کے لئے بڑا اسکور کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو فوکسڈ اور پرسکون انداز میں کھیلنا ہو گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں فیلڈنگ اہم کردار ادا کرتی ہے، 70 سے 80 فیصد میچز فیلڈنگ کی وجہ سے جیتے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں