گوگل کے نئے فیچرز کون کون سیکھنا چاہتا ہے ؟


اسلام آباد: گوگل کلاؤڈ ڈویلپر کمیونٹی (جی سی ڈی سی) نے 15 جون کو جڑواں شہروں میں ایک بڑے تاریخی پروگرام کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

گوگل کلاؤڈ نیکسٹ طلب علموں اور صنعتوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا اور حالیہ ایونٹ میں طلبا کا بڑے صنعتی اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ رابطے کا باعث بھی بنے گا۔

گوگل کی تازہ ترین مصنوعات کو اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرنے کے لیے مختلف ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جو لوگوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ یہاں لوگوں کی دلچسپی کے لیے دیگر مزے دار سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا اس کے علاوہ تازہ ترین تکنیکی مہارتیں، مصنوعی ذہانت، مشینوں کا استعمال اور مختلف چیزیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں ہنگامی حالت میں گوگل کیسے مدد کرتا ہے؟

ایونٹ میں رواں سال مصنوعی ذہانت کی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا جس میں آئندہ چند سالوں میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی جو ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

گوگل کے اس ایونٹ میں مختلف مباحثوں کے علاوہ دلچسپ سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جبکہ سافٹ سیئر سے متعلق مفید معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں