محمد عامر بھارت کو شکست دینے کے لیے پرعزم


پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر عالمی کپ میں بھارت کو ہرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ 2019 کے 16 جون کو کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں ہم روایتی حریف بھارت کو ضرور ہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کے تمام میچز کے دوران ٹیموں پر دباؤ ضرور ہوتا ہے،  بھارت کے خلاف میچ میں بھی دباؤ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہمیں مثبت سوچ اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہے، آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد ہمیں باقی تمام میچز جیتنا ہوں گے۔

عامر نے کہا کہ ہم بھارت کو یقیناً ہرا سکتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ہماری بیٹنگ لائن نے کافی اچھا کھیل پیش کیا۔

یاد رہے کہ محمد عامر عالمی کپ 2019 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز ہیں۔

عامر نے تین میچز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی ان کی کارکردگی بہترین رہی۔

انہوں نے اپنے ایک روزہ کریئر میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں