‘ جمہوریت کی خاطر آئی ایم ایف کا بجٹ قبول کرنے پر مجبور ہیں ’

‘ جمہوریت کی خاطر آئی ایم ایف کا بجٹ قبول کرنے پر مجبور ہیں ’

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اگر احتساب کی بات کرتی ہے تو اس عمل کو اپنی جماعت سے شروع کرے، اس کے بعد مشرف دور کے وزرا کی طرف رخ کرے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’نیوز لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ حکومت کے لئے آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ ہم صرف جمہوریت کی خاطر قبول کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس کمیشن کا حصہ بنے گی جو پہلے پی ٹی آئی میں موجود لوگوں کا احتساب کرے۔

بیرسٹر دانیال نے کہا کہ نا اہل حکومت حالات کو اس نہج پر لے آئی ہے جہاں لوگ صدارتی نظام کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں غریبوں کی روز مرہ کی اشیائے ضروریہ کو مہنگا کر دیا ہے جس کے باعث ان کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں