پاک فوج بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلے میں کامیاب

پاک فوج بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلے میں کامیاب

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج نے ملٹری ڈرل کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملٹری ڈرل مقابلے رائل ملٹری اکیڈمی سیند ہرسٹ برطانیہ میں منعقد ہوئے تھے جس میں پاک فوج کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

پاک فوج کی ٹیم نے ان مقابلوں میں مستقل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان نے پہلے دفعہ ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج کا بڑا فیصلہ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم ان مقابلوں میں پاک فوج کی نمائندگی کر رہی تھی۔

بدھ کو جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن درالفساد میں کامیابیاں کابل تعریف ہیں جو پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گی۔ آرمی چیف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پڑوسی ملک کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں