امریکہ نے خلیج اومان میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا

شمالی کوریا سے مذاکرات پر امریکہ کا یو ٹرن | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خلیج اومان میں تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کا اندازہ ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور جہاز رانی کے قوانین کے خلاف ہے۔

مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آج صبح خلیج اومان میں مشکوک حملوں میں دو تیل بردار بحری جہاز تباہ ہو گئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک جہاز سمندر میں ڈوب گیا، دونوں جہازوں میں سوار 44 عملے کے ارکان کو ایرانی ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نکال لیا۔

بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل لے کر سنگاپور جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: خلیج اومان: مشکوک حملوں میں دو تیل بردار جہاز تباہ

امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں جہازوں پر حملے کی تصدیق کر دی ہے، ئونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم آپریشنز، جو کہ برطانوی نیوی کا حصہ ہے، نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

خلیج میں وقوع پذیر ہونے والا واقعہ حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت و احتیاط کا متقاضی ہے۔

12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے ساحل سے تیل لے کر جانے والے آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے کا نشانہ دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک نارویجین آئل ٹینکرز نشانہ بنے تھے۔


متعلقہ خبریں