ورلڈکپ2019: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ میں کس کا پلڑا بھاری؟

ورلڈکپ2019: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ میں کس کا پلڑا بھاری؟

فائل فوٹو


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے زیر اہتمام جاری کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 19ویں میچ میں آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ روز باول کرکٹ گراونڈ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2:30 پر شروع ہوگا۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹائٹل فیورٹ میزبان ٹیم نے اب تک تین میچ کھیل کر دو میں فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2019 کا شیڈول

ورلڈ کپ: اگلے پانچ میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرایا اور اپنے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ پوائنٹ ٹیبل پر انگلینڈ 4 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی بات کی جائے تو اس نے بھی اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ایک میچ میں پاکستان کو ہرایا اور دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا سے مات کھائی۔

جنوبی افریقہ کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کا 6واں نمبر ہے اور اس نے تین پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کارکردگی گراف کا جائزہ لیا جائے تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے اور ویسٹ انڈیز کی جیت کا امکان صرف 29 فیصد ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کا پوائنٹس ٹیبل

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی برتری برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

سری لنکا پانچویں پوزیشن پر ہے اور ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، پاکستان بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں اچھی نہیں ہے۔ اس نے چار میچ کھیل کر ایک پوائنٹ حاصل کیا ٹیبل پر اس کی نویں پوزیشن ہے۔ افغانستان کی ٹیم سب سے آخری دسویں نمبر پر اس نے اب تک کھیلے گئے تین میں سے ایک بھی میچ نہیں جیتا۔


متعلقہ خبریں