اوبر کی اڑنے والے ٹیکسی کب آئے گی؟

اوبر کی اڑنے والے ٹیکسی کب آئے گی؟

فائل فوٹو


معروف امریکی کار سروس اوبر 2023 میں پائلٹ کے بغیر اڑنے والی ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

اوبر کے فضائی بیڑے میں جیٹ پاور سے اڑنے والی گاڑیاں، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور ایئر کرافٹ شامل ہیں۔ ان گاڑیوں میں لگے متعدد روٹرز انہیں عمودی اڑانا اور لینڈنگ، تیز ترین اور سیدھی سمت میں پرواز کے قابل بناتے ہیں۔

کمپنی نے 2016 میں ایک وائٹ پیپر شائع کیا تھا جس میں اڑنے والی گاڑیوں اور ان کی عمودی اڑان اور اترائی کے بارے میں تذکرہ کیا گیا تھا۔

وائٹ پیپر کے مطابق اس سروس سے آمد و رفت کے ذرائع میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی کیونکہ اس سے شہروں میں لوگوں کی آمد و رفت بہتر ہوگی اور وقت بھی کم ضائع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اوبر اور کریم کے قواعد و ضوابط بنانے کا حکم

حکام کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں باضابطہ آغاز سے قبل 2020 میں آسٹریلوی شہر میلبورن، امریکی شہر ڈیلس اور لاس اینجلیس پائلٹ کے بغیر اڑنے والی ٹیکسیوں کا تجربہ کیا جائے گا۔

اوبر کی نئی سروس ملیبورن میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر سے ایئرپورٹ تک چلائی جائے گی اور کار پر 25 میں منٹ میں طے ہونے والا 19 کلومیٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے ہوگا۔ نئی سروس استعمال کرنے کے لیے بھی موجودہ ایپ ہی استعمال ہوگی۔

قبل ازیں کمپنی نے دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب میلبورن اور امریکہ کے دوشہروں سے اس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں