تعطیلات میں کلاسز اور امتحانات لینے پر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

فوٹو: فائل


لاہور:تعلیمی اداروں کی طرف سے موسم گرما کی تعطیلات میں کلاسوں اور امتحان لینے پر طلبہ نے لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا ہے۔

جامعہ پنجاب کے طالبعلم عمار اسدنے ایڈووکیٹ عدیل چوہدری کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں  کلاسز اورامتحانات  لینے پر جامعہ پنجاب سے جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب یونیورسٹی سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران امتحانات لینے پر جواب طلب کرلیا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 4 جون سے 14 اگست تک کی تعطیلات کا اعلان کیا گیاہے۔

جامعہ  پنجاب کیجانب سے 17 جون سے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ۔ جامعہ پنجاب کی جانب سے حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نئے نوٹیفکیشن میں یکم جولائی سے 30 اگست تک تعطیلات دی گئیں جبکہ حکومت نے4 جون سے 14اگست تک اعلان کر رکھا ہے۔

جامعہ پنجاب میں تعطیلات کے باعث ہوسٹل اور میس بند ہونے سے طلبہ مشکلات سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خلاف ضابطہ لیے جانے وا لے امتحانات کو کالعدم قرار دے ۔


متعلقہ خبریں