“پاپڑ بیچنے والوں کے نام پر اکاؤنٹس بنائے جاتے رہے”


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہےکہ پاپڑ والوں کے نام پر اکاؤنٹس بنائے جاتے رہے۔اسمبلی کو بس چوروں کو بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسمبلیوں کا کام نہیں ہے کہ چوروں کو بچایا جائے، عوام کو اندازہ ہے کہ کون مجرم ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انکا کہنا تھا آج بجٹ سیشن کو اکھاڑہ نہیں بنانا چاہیے۔ وزیر اعظم جب بھی اسمبلی میں آئے اپوزیشن ہمیشہ ہنگامہ آرائی کرتی ہے،گالیاں نکالی جاتی ہیں تماشہ لگایا جاتا ہے۔

فواد چودھری نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم  نریندرمودی امن نہیں چاہتے یہ دنیا کو پتہ ہے ۔ ہم نے دنیا کو بتادیاہے کہ پاکستان امن چاہتاہےاور پاکستان امن کے لیے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا  آج بہت ہی اہم کانفرنس عمران خان نے اپنے دورے میں کی ہے۔ روس کے ساتھ ایسے تعلقات مزید بہتر ہو گے۔ بہت سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مواقع روس سے ہمیں مل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے قدم خود آگے بڑھانے ہیں امن قائم کرنے کے لیے،دنیا بھر میں ہندوستان کی بدنامی ہو رہی ہے،ہندوستان کو اپنی پالیسیاں درست کرنے کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلی کا استعمال ملک دشمنوں کو بچانے کے لیے کیا جاتا ہے،فواد چودھری نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ دونوں کے پاپا جیلوں میں ہیں ان  کو بچانے کے لیے اجلاس میں زور ڈالا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پارٹی وزرا کو غیر سنجیدہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے اوپر لگائے گئے تمام الزامات درست ہیں۔ زرداری صاحب نے بھی وفاق سے پیسے سندھ کوبھیجے۔  سندھ سے یہ پیسہ زرداری کے اکاؤنٹ میں اور وہاں سے باہر کے ممالک میں جاتاتھا۔

 


متعلقہ خبریں