وزیراعظم عمران خان کی  چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات


بشکیک: وزیراعظم عمران خان نے  چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں  دوطرفہ تعلقات اور سی پیک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک )حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

چینی صدر نے دہشتگردی کےخلاف جنگ اور خطے میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

آج وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچے توکرغستان کے صدر نے کانفرنس ہال میں پہنچنے پروزیراعظم کااستقبال کیا۔

چینی صدر سے ملاقات سے قبل وزیراعظم کی کرغزصدر سوورن شریپووچ جینبکوف سے ملاقات بھی ہوئی ۔ وزیراعظم نے کرغز صدر کو شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔

کرغیز صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ باہمی تعلقات کا جائزہ لیااور باہمی تعاون کے شعبوں کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان زمینی اور فضائی رابطوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دو طرفہ سیاسی مشاورت اوردونوں ممالک کا لوگوں کے باہمی رابطے بڑھانے پراوردونوں ممالک کے درمیان دوستانہ ویزہ کے ذریعے سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کرغز صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت سے تعلقات: روس کی ثالثی کے لیے تیار ہیں، عمران خان

اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ ممالک کا گروپ فوٹوسیشن بھی ہوا ۔ گروپ فوٹومیں وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ہمراہ کھڑے ہوئے۔

فوٹو سیشن کے دوران وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان مختصر ملاقات  بھی ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی طرف سے مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں