بھارت سے جیتنے کے لیے وقار یونس کا مشورہ

پوری دنیا بابر اعظم کے گن گا رہی ہے، وقار یونس

فائل فوٹو


پاکستان کے سابق  تیز گیند باز وقار یونس نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا ہے کہ روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں فتح کے لیے بے جا جلد بازی سے گریز اور مخالف ٹیم کی وکٹیں جلد گرانی ہوں گی۔

وقار یونس نے کہا پاکستان نے جس طرح آسٹریلیا اور انگلینڈ کا مقابلہ میں پر امید ہوں کہ پاکستان بھارت کیخلاف بھی اس سے بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے نتائج سے یہی سامنے آیا ہے کہ اس ورلڈکپ میں اگر آپ جلد سے جلد کھلاڑی آوٹ نہیں کرتے تو مشکل بڑھ سکتی ہے۔ نئی گیند بہت خطرناک ہوتی ہے اور پہلے دس اوورز میں بلے باز بھی محتاط انداز میں کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر بھارت کو شکست دینے کے لیے پرعزم

سابق بالر کا کہنا تھا کہ اگر آپ میچ کے آغاز میں وکٹ سنبھال کر کھیلتے ہیں تو بعد میں گیند پرانی ہوجاتی اور پر بیٹنگ کرنا بھی مشکل نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کیخلاف نئی گیند کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کرسکا جس کے نتیجے مات کھانی پڑی اور محمد عامر سمیت تمام بالرز کی محنت رائیگاں گئی۔

گزشتہ چھ ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت سے ایک بھی میچ نہیں جیتا لیکن قومی ٹیم نے چیمپئن ٹرافی میں روایتی حریف کو180 رنز سے شکست دی تھی جس کے سبب 16 جون کو ہونے والے مقابلے گرین شرٹس اعتماد سے میدان میں اتریں گے۔


متعلقہ خبریں