ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں ،اختر مینگل


بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ سرداراخترجان مینگل  نے کہاہے کہ ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں , اپوزیشن ہماری شرائط مان لے تو حزب اختلاف میں‌شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کی ہے جو انہیں اپوزیشن میں شمولیت کی خاطر منانےکیلئے بلوچساتان ہاؤس آیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی قیادت میں وفد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اس دوران پرویز اشرف اور نیئر بخاری بھی ان کے ہمراہ رہے۔ اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اپنی شرائط رکھ دیں۔

ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میرے مطالبات کی حمایت کیلئے معاہدہ کیا جائے، حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی، ہماری شرائط مان لیں تو اپوزیشن میں آنے کو تیار ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کررہی ،لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھے۔ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کےلیے حکومت قانون سازی کرے۔

یہ بھی پڑھیے:اسد قیصر اور اختر مینگل کی ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر گفتگو

راجہ پرویز اشرف نے کہا دیگر جماعتوں سے مشاورت کرکےمشترکہ اپوزیشن اپنا لائحہ عمل طے کرے گی،اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہاہے ۔اپوزیشن کی خواہش ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق پارلیمان کے اندر اور باہر آواز اٹھائی جائے۔


متعلقہ خبریں