گوگل میپ اب راہ راست سے نہیں ہٹنے دے گا


انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوکل جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر آئے روز اپنی مصنوعات میں جدت لانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔

دنیا کے کسی بھی شہر، گلی، مارکیٹ یا گھر کا راستہ معلوم کرنا ہو تو گوگل میپ کی ایپلیکشن انتہائی مہارت سے صارف کو مطلوبہ جگہ پہنچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

گوگل میپ اپنی اس ایپلیکیشن میں مزید بہتری لا رہا ہے اور اس کے نئے فیچر پر بھی کام شروع ہو چکا ہے۔

اس نئے فیچر کو ’’ آف روٹ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اگر صارف گوگل میپ پر اپنی منتخب کی گئی منزل سے ہٹتا ہے تو ایپ اسے الرٹ جاری کرے گی۔

گوگل میپ کے اس فیچر کا مقصد ایسے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو ٹیکسی کا سفر کر رہے ہوں اور اگر گاڑی صارف کی منتخب کردہ منزل سے ہٹے تو صارف کو الرٹ کر دیا جائے۔

ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ گوگل یہ نیا فیچر کن کن ممالک میں متعارف کرائے گا تاہم  ابتدائی طور پر اسے بھارت میں متعارف کرایا جا رہا ہے، ٹیسٹنگ کے بعد دیگر ممالک بھی اس سے مستفیذ ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں