عمران خان نے سیاست میں بدتمیزی کو رواج دیا، خواجہ آصف

عمران خان نے سیاست میں بدتمیزی کو رواج دیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں بدتمیزی پہلے بھی تھی لیکن اسے نئی بلندی عمران خان نے دی ہے، پاکستانی سیاست کو اتنا گرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا المیہ ہے کہ حفیظ شیخ جیسے کرایے کے لوگوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ملکی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہو چکا ہے اور مشیر خزانہ کہہ رہے کہ وہ ڈالر کی اڑان کو نہیں روک سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے سیاست دان کا احتساب ہونا چاہئے کیونکہ لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف نے خود کو وزیراعظم ہونے کے باوجود احتساب کے لئے پیش کیا آج تک کسی نے نہیں کیا اور انہیں اس بنیاد پر نا اہل کیا گیا کیوں کہ انہوں نے دس ہزار درہم کی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں