شاندار آغاز کے باوجود سری لنکا 335 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام


لندن: عالمی کپ 2019 کے 20ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

لندن کے کننگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز اسکور کئے تھے۔

کنگروز کی جانب سے اسمتھ 73، میکس ویل 46 اور کپتان ایرون فنچ 153 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے یوڈانا اور ڈی سلوا نے دو دو جبکہ ملنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2019 کا شیڈول

جواب میں سری لنکا کو اوپنرز کی جانب سے شاندار آغاز فراہم کیا گیا اور ایک موقع پر 16ویں اوور میں سری لنکا نے 115 رنز اسکور کرلیے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا۔

تاہم درمیانے اوورز میں آسٹریلیا کے گیند بازوں نے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے وقفے وقفے سے سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دیمتھ کرونارتنے نے 97 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ کسال پریرا نے 52 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے چا۔ کین رچرڈسن نے تین، پیٹ کنمز نے دو جبکہ جیسن بہرنڈورف نے ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔

153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں