ملک بھر میں موسم گرم اورخشک،کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کے خدشات



محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کے خدشات موجود ہیں،شہرقائد کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔

صبح سات بجے کراچی کا درجہ حرارت 32ڈگری سینڈی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد ہے۔ہوا کی رفتار 6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

تاہم ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی،  گوجرانوالہ، ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، حید رآباد، میرپورخاص، کراچی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

یہ بھی پڑھیے:سمندری طوفان ’وایو‘ کراچی کے ساحل سے چند سو کلومیٹر کی دوری پر

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات  میں تربت 48، نورپورتھل 47، سبی اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں