وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 17 جون کو طلب کرلیا

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی )کا اجلاس 17 جون کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں  اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور  وفاقی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے۔

حکومت کی طرف سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی 2016،17 کی سالانہ رپورٹ کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے مختلف معاملات اور مسائل  کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ  کی صوبوں کو منتقلی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ زیر بحث آئے گی۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ تین اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلے قوم کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی )اجلاس میں قومی معاملات اور صوبوں کے مفادات پر اتفاق رائے مستقبل پر یقین کی غمازی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: کابینہ نے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی منظوری دیدی

ضرورت اب قومی ترقی و صوبائی اشتراک عمل اور قیادت کے مابین خیر سگالی اور وفاق کے اقدامات کی ہمہ جہت حمایت کو معاشی خوابوں کی تعبیر کا ذریعہ بنانے کی ہے اور موجودہ حکومت بجا طور پر اس ٹاسک میں سرخرو ہوسکتی ہے ۔


متعلقہ خبریں