نواز شریف کی سزا معطلی،نیب نے اپنا جواب جمع کرادیا



مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پرقومی احتساب بیورو( نیب )نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیاہے۔ نیب نے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری جواب داخل کرایاہے۔

نیب کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیاہے کہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں ہے،میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیکل رپورٹس میں نواز شریف کی فوری سرجری کی سفارش نہیں کی گئی۔

نیب کے جواب میں کہا گیاہے کہ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے اسے خارج کیا جائے۔

نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے تمام شواہد کے جائزے کے بعد نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔

نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل بھی زیر سماعت ہے،سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہو تو سزا معطلی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیے:نواز شریف کی درخواست ضمانت، ڈی جی نیب ذاتی حیثیت میں طلب

عدالت نے جواب داخل نہ ہونے پر گزشتہ سماعت پر نیب حکام کی سخت سرزنش کی تھی۔

یاد رہے 11جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت  کی سماعت کے دوران جواب جمع نہ کرانے پر ڈی جی نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سابق وزیراعظم نوا زشریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست کی سماعت کی ۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئےتھے۔


متعلقہ خبریں