دنیا کے امیر ترین لوگوں کے 10 مشترکہ مشاغل


غربت سے امارت کی منزل تک پہنچنے والے افراد دیکھنے میں مختلف ہوسکتے ہیں مگر ان میں کچھ عادتیں ضرور مشترک ہوتی ہیں۔

امیر لوگوں پر تحقیق کرنے والی فرم ویلتھ-ایکس نے ان کے مشترکہ مشاغل کی فہرست شائع کی ہے جن میں دس اہم ترین عادات سب میں مشترک ہیں۔

سخاوت

تمام کھرب پتی لوگ نہایت سخی اور ہر وقت فلاح انسانیت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ دنیا میں نصف زائد امیر افراد اپنے امداد ادارے چلا رہے ہیں۔ امریکہ کی مشہور کاروباری شخصیت وارن بفٹ اور بل گیٹس نے بھی اپنی آدھی سے زائد کمائی فلاح انسانیت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

کھیل

گولف امیرترین لوگوں کو پسندیدہ کھیل ہے۔ جن لوگوں کی دولت 5 کھرب یا اس سے زیادہ ہوتی ہے وہ وقت گزارنے کے لیے گولف کھیلنا پسند کرتے ہیں جب کہ دیگر کھیلوں میں بھی ان کی دلچسپی عام افراد کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

ہوابازی

ہوا میں اڑنا ہر انسان کا شوق ہے اور اپنی استطاعت کے مطابق لوگ اسے پورا بھی کرتے ہیں۔ دنیا کے 26.4 فیصد اور امریکہ کے 45.2 فیصد کھرب پتی ہوا بازی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ چین اور جرمنی کے کھرب پتی ہوا بازی کا زیادہ شوق نہیں رکھتے۔

زمین و جائیداد کی خریدو فروخت

زمین اور جائیداد کی خریدوفروخت نہ صرف امیر لوگوں کا مشغلہ ہے بلکہ بڑا ذریعہ آمدن بھی۔ دنیا کے 7.6 فیصد امیر لوگ پراپرٹی کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتے ہیں جب کہ فنانس اور صنعت سے تعلق رکھنے والے بالترتیب 20.7 اور 13.1 فیصد ہیں۔

تعلیم

چین سے تعلق رکھنے والے کھرب پتی تعلیم پر خرچ کرنے کے زیادہ شوقین ہوتے ہیں۔ مذکورہ ملک کے 25.4 فیصد امراء تعلیم پر خرچ کرتے ہیں جب کہ امریکی امراء کا اس طرف رحجان کم ہے۔

فن میں دلچسپی

جن افراد کے پاس پانچ کھرب سے زائد اثاثے ہوں وہ مہنگی تصاویر، خطاطی اور فن کے نمونے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دنیا کے 35.8 فیصد امراء فن اور آرٹ پر خرچ کرنا پسند کرتے ہیں۔

مزیدبرآں سیاحت، کشتی رانی، سیاست اور گھر سے باہر وقت گزارنا بھی اکثر امراء کے محبوب ترین مشاغل میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں