فردوس عاشق اعوان اور رانا ثنا اللہ ایک بار پھر آمنے سامنے


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اور اپوزیشن کے رہنما رانا ثنااللہ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے،جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے لیے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا۔انہیں چاہیے کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں،احتساب کے عمل کا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں ،جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن  رانا ثنا اللہ نے  فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل میں کہا ہے کہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ان کو دی گئی کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈوانس سیکیورٹی رکھوا لی جائے۔ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تا کہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

رانا ثنا نے کہا فردوس باجی ملک پہ ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پہ ڈھال بنایا ہوا ہے۔فردوس باجی آپ نے وزیر کی کُرسی پہ بیٹھ کہ سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرُسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں ، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں ، جو کرنا ہے کریں ، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ فردوس باجی کرپشن کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ ہونے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہ لگا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: فردوس عاشق اعوان کا رانا ثنااللہ کو دو ارب ہرجانے کا نوٹس

رانا ثنا نے کہا فردوس باجی ساری اپوزیشن کو ایک ہی دفعہ جیل میں ڈال دیں ، پھر بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا۔فردوس باجی بتائیں دس ماہ میں حکومت نے پانچ ہزار ارب قرضہ لیا اور کہا گیا ، عوام حساب مانگ رہی ہے؟


متعلقہ خبریں