مریم نواز اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات کل جاتی امرأ میں ہوگی



پاکستان کی دو مرکزی اور اہم ترین سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہواہے ،پاکستان مسلم لیگ ن  کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم  نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ گرینڈ افطار ڈنر کے بعد  ایک اور اہم رابطہ آج لاہور میں اس وقت ہوا جب  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے انہیں جاتی امراء آنے کی دعوت دی اور  بلاول بھٹو نے دعوت نامہ قبول کر لیا۔

اپوزیشن رہنماؤں کی یہ اہم ترین ملاقات کل دوپہر کو لاہور کے نواحی علاقے جاتی امرأمیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی  دعوت  پر پی پی پی چئیرمین کل بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30) رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ رمضان شریف کےدور ان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو دیے گئے افطار ڈنر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تاہم وہ اپنے نظریے پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول کی افطار پارٹی کی اندرونی کہانی


متعلقہ خبریں