وہ پاکستانی جسے ایم ایس دھونی میچ کے ٹکٹ مفت بھیجتے ہیں

وہ پاکستانی جسے ایم ایس دھونی میچ کے ٹکٹ مفت بھیجتا ہے

پاک بھارت میچ کے لیے جہاں ٹکٹ حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ جاری ہے۔ وہیں ایک پاکستانی شائق ایسے بھی ہیں جنھیں فری ٹکٹ ملا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ  وہ ٹکٹ انہیں کسی اور نے نہیں بلکہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے دیا ہے۔

امریکی شہرشکاگو میں رہنے والے پاکستانی محمد بشیر وہ خوش قسمت انسان ہیں جنہیں یہ ٹکٹ ملا ہے، اور یہ صرف آج کی بات نہیں بلکہ 2011 سے ایم ایس دھونی انہیں ٹکٹ دیتے آئے ہیں۔

محمد بشیر کا تعلق کراچی سے ہے لیکن ان کی بیوی بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ دونوں اپنے بچوں کے ہمراہ شکاگو میں رہتے ہیں۔

دھونی اور ‘چاچا شکاگو’ کے نام سے مشہور محمد بشیر کے درمیان اس منفرد تعلق کا آغاز 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران ہوا جب مایوس اور دلبرداشتہ محمد بشیر نے پلے کارڈ اٹھا کر ٹکٹ کی فرمائش کر دی جسے بھارتی میڈیا نے کافی کوریج دی۔ ۔بعد میں مہندرا سنگھ دھونی نے موہالی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے کے لیے پاکستانی شائق کو مفت ٹکٹ فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا سنسنی، تبصرہ اور اعداد و شمار

2014 کے ورلڈ ٹی 20 میں بھی جب انہیں میچ کا ٹکٹ نہیں ملا تو دھونی نے ان کے لیے اس ایونٹ کے فائنل کے ٹکٹ کا انتظام کیا تھا۔

محمد بشیر خود کو امن کا سفیر قرار دیتا ہے اور ایم ایس دھونی کو بہت عظیم انسان کہتا ہے۔


متعلقہ خبریں