پاکستان کا نام روشن کرنے والا خلائی سائسندان

پاکستان کا نام روشن کرنے والا خلائی سائسندان

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یار جان عبد الصمد نے برطانیہ کی جامعہ کیمرج میں پاکستان کے پہلے خلائی سائنسدان بن کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

وہ اس وقت برطانیہ کی صف اول کی جامعہ کیمرج کے گریفائن انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ میں خلا میں بھیجے جانے والی مصنوعی سیاروں کے لئے مختلف قسم کے آلات تیار کرنے کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بلوچستان کے ایک دیہات بلیدہ سے ہے، بطور بلوچ اور پاکستانی مجھے فخر ہے کہ جامعہ کیمرج میں اپنے ملک کا پہلا خلائی سائنسدان ہوں ۔

اپنے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے آلات پر کام کر رہے ہیں جو توانائی اور بجلی کے بغیر خلا میں استعمال ہو سکیں، یہ آلات خلا میں موجود اسپیس کرافٹ کو ٹھنڈا کرنے کا کام کریں گی۔

ڈاکٹر یار جان عبد الصمد نے اپنے تین سالہ کریئر کے دوران کئی مرتبہ خلا میں جا کر صفر کشش ثقل میں تجربات کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلائی ٹیکنالوجی اور سائنس کے حوالے سے میں قومی ادارہ برائے اسپیس اینڈ اپر ایٹمو سفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

ڈاکٹر یار جان پاکستان کے خلائی سائنسدانوں کو تربیت فراہم کرنے پر بھی آمادہ ہیں، اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں مختلف قسم کے تجربات کرتے رہتے ہیں جس میں راکٹ اور مختلف اقسام کی فلائٹس کو خلا میں بھیجنا شامل ہے،  ہم یہ تمام تجربات پاکستان میں بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ایک فوجی کی طرح ہے، جب آپ میں کام کی لگن موجود ہو تو خوف کے لیے کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔


متعلقہ خبریں