120 منٹ فطرت کی آغوش میں رہنا ضروری

بہتر صحت کے لیے 120 منٹ فطرت کی آغوش میں رہنا ضروری

طبی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ قدرت کے سرسبز علاقوں میں رہنے سے انسانی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

20 ہزار لوگوں پر کی گئی تحقیق کے حوالے سے ایک سائنسی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگر انسان ہر ہفتے کم از کم 120 منٹ پر فضا ور حسین جگوں پر گزارے تو اس سے صحت میں بہتری آتی ہے۔

اگر آپ اپنی روز مرہ کی زندگی سے کچھ وقت نکال کر سرسبز یا ساحلی علاقوں میں جاتے ہیں تو اس سے ذہنی تناؤ، الرجی، شوگر، موٹاپا اور سانس سے جڑی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے اور انسان طویل عمر پاتا ہے۔

دنیا بھر کے ڈاکٹرز مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ قدرت کے حسین نظاروں کے قریب وقت گزارنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

جامعہ ایکسٹر میڈیکل اسکول کے ماحولیاتی  سائیکالوجسٹ ڈاکٹر میتھیو پی وائٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کم از کم ایک ہفتے میں دو گھنٹے سرسبز مقامات کی سیر کا دورانیہ بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول کا اثر نوجوان، بوڑھے، مرد و خواتین، امیر غریب اور لمبے دورانیے تک بیماری کا شکار رہنے والے ہر شخص کے لئے یکسر مفید ہے۔

ڈاکٹر وائٹ کا مزید کہنا ہے کہ قدرتی ماحول کوئی ایسی دوا نہیں ہے جو آپ نے ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ دورانیے کے تحت تھوڑی تھوڑی مقدار میں دن بھر لینی ہو،  اہم بات یہ ہے کہ آپ اس طرز زندگی کو با آسانی اپنے روزانہ کے معمول میں شامل کر لیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں