ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی پہلی فتح


عالمی کپ 2019 کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے افغانستان کا 126 رنز کا مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 29 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

جبوی افریقہ کا ایک نقصان کوئنٹن ڈی کاک کا ہوا جو 72 گیندوں پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جو افغان کھلاڑی گلبدین نائب کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کارڈف کے میدان میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسی نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں افغانستان کے بلے باز جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیئے اور تمام ٹیم 34ویں اوور میں 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 35، نور علی زردان نے 32 اور حضرت اللہ زازئی نے 22 رنز اسکور کئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 4 ، کرس موریس نے تین، پھلی کائیو نے دو اور کاغیسو رباڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی ٹیم کی کپتانی گل بدین نائب کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازائی، نور اللہ زردان، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہیدی، اصغر افغان ،محمد نبی، راشد خان ، اکرام علی خیل، آفتاب عالم اور حامد حسن شامل تھے۔

جنوبی افریقہ کی گیارہ رکنی اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلسی، کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرم، وین ڈر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، پلی کائیو، کرس مورس، کاغیسو رباڈا، عمران طاہر اور برینڈن ہینڈرکس شامل تھے۔

 


متعلقہ خبریں