’بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں‘

مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم نے کھیل کے بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھائے تو ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے شروعاتی بلے بازوں کو آؤٹ کرنا بہت ضروری ہے، اگر کل ہم نے جلدی وکٹیں حاصل کر لیں تو بہت تباہی مچا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ 2019 میں ابھی تک پاکستان نے کوئی اچھا کھیل پیش نہیں کیا ہے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ بقیہ میچوں میں بہتر کھیل دکھائیں گے۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ کے حوالے سے سوال پر قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ہر میچ میں الگ دباؤ ہوتا ہے، کل کے میچ کے لئے ہم بہت زیادہ پر جوش ہیں، ہمیں یقین کہ ہم اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہت اچھا کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے ابتدائی کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ نہ کر سکے تو وہ بڑا ہدف دے سکتے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ابھی تک پچ بالکل فلیٹ لگ رہی ہے، کل کا موسم دیکھ کر گیارہ رکنی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کو بڑی تعداد لوگ دیکھیں گے، یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ بہترین کھیل پیش کر کے لاکھوں لوگوں کے ذہنوں میں اپنا نام نقش کریں۔

 

 


متعلقہ خبریں