پوائنٹس ٹیبل: سری لنکا کو شکست دےکر آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر براجمان


لندن: آسٹریلیا کی ٹیم نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن پر آگئی۔

آسٹریلیا نے اب تک ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں جبکہ چار میں اسے کامیابی نصیب ہوئی ہے اور بھارت ہی وہ واحد ٹیم ہے جو کنگروز کو شکست دے پائی۔

چار میچوں میں سے تین میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ایک میچ اس کا بلا نتیجہ رہا۔ کیویز کے کل پوائنٹ کی تعداد سات ہے۔

۔—بشکریہ کرک انفو۔

اسی طرح چار میچوں میں سے تین میں فتح کے ساتھ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے اور پاکستان کے خلاف شکست کے علاوہ انگلش ٹیم ہر میچ میں بہترین نظر آئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت چوتھے، سری لنکا شکست کے باوجود پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

افغانستان کے خلاف ٹورنامنٹ کی پہلی فتح حاصل کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم ساتویں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم آٹھویں نمبر پر آگئی۔

جنوبی افریقہ کی پوائنٹس ٹیبل پر ترقی کے بعد پاکستانی ٹیم نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ افغانستان کی ٹیم چار میچوں میں سے چاروں میں شکست کھاکر دسویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں