ایشیائی ترقیاتی بینک بھی قرض دے گا، عبدالحفیظ شیخ

حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی، عدالحفیظ شیخ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک بجٹ سپورٹ کے لیے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایشیائی ترقیاتی بینک ورنر لیپک سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایشیائی بینک آئندہ مالی سال 2 ارب 20 کروڑ ڈالر دے گا جبکہ ایشیائی بینک کا قرض اصلاحات اور معاشی استحکام کے پروگرامز میں استعمال ہو گا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ایشیائی بینک کے قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہو گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی دے گا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو اصلاحات اور استحکام کے لیے امداد فراہم کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج پر معاہدہ طے پاگیا، مشیر خزانہ

گزشتہ ماہ حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ بھی ایک بیل آؤٹ پیکج پر معاہدہ طے پایا جس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرض دینے کی حامی بھری ہے جس کی ادائیگی 39 ماہ میں کرنی ہو گی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے گا۔


متعلقہ خبریں