پاکستان بمقابلہ بھارت: جیت کیلیے اعدادوشمار کس کے حق میں؟

ورلڈکپ2019 کا سب سے بڑا کانٹے دار اور سنسنی خیز میچ آج

فائل فوٹو


ورلڈکپ2019 کا سب سے زیادہ سنسنی خیز اور کانٹے دار میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2:30 پر اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں شروع ہوگا لیکن 60 فیصد امکان ہے آج کا کھیل بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔

ورلڈکپ 2019 میں اگر دونوں ٹیمووں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو پوائنٹس کے لحاظ بھارت کو برتری حاصل ہے۔ پاکستان نویں اور اس کا حریف چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا سنسنی، تبصرہ اور اعداد و شمار

پاکستان نے اب تک چار میچ کھیل کر تین نمبر حاصل کیے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں برے آغاز کے بعد قومی ٹیم اپنی کارکردگی بہتر کی اور ٹائیٹل فیورٹ میزبان ٹیم انگلینڈ کیخلاف نہ صرف بڑا اسکور کیا بلکہ فتح بھی سمیٹی۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی سرفراز ایلیون کی کارکردگی مایوس کن نہیں تھی لیکن اگر گزشتہ میچ کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں تو پاکستان اس ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت نے اب تک تین میچ کھیل کر پانچ پوائنٹ حاصل کیے ہیں اور ٹیبل پر اس کی چوتھی پوزیشن ہے۔

اعدادو شمار کے لحاظ تو بھارت کو پاکستان پر واضع برتری حاصل ہے لیکن ماہرین کرکٹ کا خیال ہے کہ گرین شرٹس اپنے حریف کو چاروں شانے چت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گراؤنڈ کی صورتحال اور موسم

گزشتہ جمعے اور ہفتے کے روز اولڈ ٹریفرڈ کا کرکٹ گراؤنڈ کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش میں بھیگتا رہا جس کے سبب پیچ ڈھانپ دی گئی ہے۔

بلے باز کے گرد نزدیکی دائرے، پوزیشن بی اور پوزیش ڈی کو بھی ڈھانپ دیا گیا تھا۔ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں 22 مئی سے کوئی میچ نہیں کھیلا گیا اور یہاں ایک ہفتے مسلسل بارش بھی ہوتی رہی ہے۔

بارش کے سبب پیچ کو ایک ہفتے سے ڈھانپ کر رکھا گیا ہے جس کے سبب اس پر کوئی گھاس نہیں اور اسپنیر کیلئے موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے آج  دوپہر تک موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے لیکن اس کے بعد ہلکی بارش متوقع ہے۔

پاک-بھارت میچ: کیا گرین شرٹس تاریخ بدل پائیں گے؟

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا سمجھے جانا والا یہ مقابلہ ماضی کے تمام عالمی کپ میں بھارت کے حق میں تقریباً یک طرفہ ہی ثابت ہوا ہے۔ پاکستان کو 1992 سے لے کر2015 تک اس ٹورنامنٹ میں مسلسل بھارت سے شکست ہوئی ہے۔

بھارت سے چھ شکستوں کا بدلہ لینے کے لیے آج سرفراز الیون ممکنہ طور پر بارش سے متاثر ہونے والے میچ میں کوہلی الیون کے خلاف میدان میں اترے گی۔

کرکٹ کے پنڈت پاکستان کے روایتی حریف کو اس میچ میں فیورٹ قرار دے رہے ہیں تاہم  دوسری جانب گرین شرٹس تاریخ بدلنے کو تیار دکھائی دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں