اہم ٹاکرے سے قبل عمران خان کے قومی ٹیم کو مشورے

سرکاری ملازمین کے مسائل: وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم اور عمران خان نے ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ آخری بال تک لڑیں اور اس کے بعد نتیجہ جو بھی ہو اسے ایک اچھے کھلاڑی کی طرح  قبول کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ اگر پیچ ناکارہ نہیں ہے تو سرفراز کو آج کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

میچ میں فتح کیلیے پاکستانی کپتان کو بہترین بلے باز اور بالرز کے ساتھ میدان میں اترانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ریلوکٹے‘ دباؤ میں بہتر پرفارم کرتے ہی بالخصوص اس قسم کے میچ میں جو آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا گرین شرٹس تاریخ جیت بدل پائیں گے

پاکستان بمقابلہ بھارت: جیت کیلیے اعدادوشمار کس کے حق میں؟

عمران خان نے سرفراز الیون کو مشورہ دیا کہ دماغ سے شکست کا خوف نکال دینا چاہیے تاکہ آپ یکسوئی سے سوچ سکیں کیوں کہ شکست کا خوف منفی اور دفاعی انداز کی طرف  لے جاتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اپنے دور میں وہ کامیابی کے لیے 70 فیصد ٹیم کی کارکردگی اور 30 فیصد دماغی صلاحیتوں پر انحصار کرتے تھے اور جب کرکٹ چھوڑی تو جیت اور ہار کا تناسب 50-50 فیصد رہا۔

پاکستان کو واحد کرکٹ ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان نے کہا موجودہ دور میں وہ اپنے دوست سنیل گواسکر کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں کہ جب جیت میں 60 فیصد دماغ اور 40 فیصد کارکردگی کارفرما ہوتی ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ آج کے ٹاکرے میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوگا اور اسے برداشت کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی۔ سرفراز ایک بہادر کپتان ہیں اور آج اسے مشکل فیصلے کرنے کی ہمت دکھانی ہوگی۔

عمران خان نے اپنی ٹیم کے لیے پانچ ٹوئٹ کیے اور کہا کہ قوم کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں، اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو۔


متعلقہ خبریں