سوزوکی مہران کا نیا متبادل مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا

مہران کا بہترین متبادل مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا

پاک سوزوکی موٹرز نے تین دہائیوں سے راج کرنے والی مہران کی متبادل نئی 660 سی سی آلٹو کار آج صارفین کے لئے پیش کر دی ہے۔

پاک چین دوستی سینٹر میں منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاک سوزوکی موٹرز  ماسومی ہارانو نے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر مینیجر کے ہمراہ ’’ موتی سرخ رنگ ‘‘ کی کار لانچ کی، آلٹو چھ منفرد رنگوں میں دستیاب ہے۔

نئی آلٹو پاکستان میں بننے والی پہلی 660 سی سی ماڈل کار ہے جس کے تین ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔

دو ماڈلز مکمل طور پر مینوئل اور ایک ماڈل خودکار رکھا گیا ہے جن کی قیمتیں 999،000 سے لے کر 1،295،000  کے درمیان رکھی گئی ہیں۔

آر سیریز کے انجن ، جدید ڈیزائن، اور جاپانی ٹیکنالوجی کی حامل نئی 660 سی سی آلٹو بن قاسم پلانٹ میں بنائی گئی ہے۔

سوزوکی کمپنی کا دعوی ہے کہ آلٹو کی فیول اکانومی بہترین ہے، جو تین سالہ وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے۔

اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوزوکی موٹرز کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور آٹو موبائل انڈسٹری ملک کی معاشی ترقی میں مدد فراہم کرے گی۔

 

 


متعلقہ خبریں