پاک بھارت میچ، سوشل میڈیا پہ چھڑی لفظی جنگ


عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے بیچ شروع میں ہونے تھوڑا وقت رہ گیا ہے، مگر دونوں ممالک کے شائقین سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر میمز اور کمنٹس کی صورت میں طبل جنگ بجا رہے ہیں۔

دنیائے کرکٹ کے باس کرس گیل پاک بھارت ٹاکرے کو لے کر بہت زیادہ جوش میں ہیں، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیل نے سفید رنگ کا پنٹ کورٹ پہن رکھا ہے۔

کوٹ کی ایک طرف پاکستان کے پرچم کا رنگ تو دوسری جانب بھارتی جھنڈے کا رنگ نمایاں ہے۔

پاک بھارت میں میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے اس سے متعلق ایک شائق کے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پاکستان کی ٹیم میچ کے لئے تیار ہے، تو دوسری طرف بھارتی ٹیم بڑے مقابلے میں پنجہ آزمائی کے لئے پرجوش ہے، وہی آسمان پر چھائے بادل کہ رہے ’’ ہم بھی تیار ہیں ‘‘

دنیا بھر میں 16 جون کو والد کے دن کے طور منایا جاتا ہے ، اس حوالے سے بھی دونوں ممالک کے مداح ایک دوسرے کو ہیپی فادرز ڈے کے پیغامات بھجوا رہے ہیں۔

دوسری جانب جیت کے لئے بھارت کے ہندؤ اپنی عبادات میں بھی اور دعاؤں میں مصروف  ہیں

پاک بھارت کے ٹاکرے میں پاکستانی ابھی نندن کو نہیں بھولے


متعلقہ خبریں