پاک بھارت میچ: پاکستان نے وکٹ لینے کے مواقع ضائع کرنے کی ریت برقرار رکھی


مانچسٹر: پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ جاری ہے تاہم گرین شرٹس نے ابھی تک بھارتی وکٹ حاصل کرنے کے کم از کم دو موقع ضائع کردیے ہیں۔

مانچسٹر کے اولڈر ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دسویں اوور میں کے ایل راہول نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے فخر زمان کی جانب کھیل دی تاہم روہت شرما یہاں دو رنز لینا چاہتے تھے۔

لائیو کوریج: بھارت بڑے ہدف کی جانب گامزن

اگر فخر زمان وکٹ کیپر کی جانب گیند پھینک دیتے تو باآسانی روہت کو رن آؤٹ کیا جاسکا تھا۔

اگلے ہی اوور میں ایک مرتبہ پھر دونوں سلامی بلے بازوں کے درمیان پچکچاہٹ کے باعث رن آؤٹ کا موقع ملا تاہم شاداب خان کی تھرو سرفراز سے کافی دور تھی۔ اگر شاداب کی تھرو وکٹ کو براہ راست لگتی تو روہت شرما رن آؤٹ ہوجاتے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی قومی ٹیم نے اہم کیچز ڈراپ کیے تھے جو ٹیم کی شکست کی بنیادی وجہ بنے تھے۔


متعلقہ خبریں