ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ کوہلی کے نام


مانچسٹر: بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں گیارہ ہراز رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

یہ سنگ میل انہوں نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

لائیو کوریج: پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

تاہم ٹنڈولکر نے یہ ریکارڈ 276 میچز میں بنایا تھا جبکہ کوہلی نے یہ سنگ میل صرف 229ویں میچ میں عبور کرلیا ہے۔

فہرست میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ تیسرے جبکہ جیک کیلس چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں