لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: پاک فوج میں اہم نوعیت کی تقرریاں اور تبدیلیاں کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس  (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

12 اپریل کو میجر جنرل فیض حمید کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دیا گیا، بعد ازاں انہیں جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کی سربراہی کر چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جنرل ہیڈکوارٹرز( جی ایچ کیو) میں ایڈ جوٹینٹ جنرل تعینات کیا گیا۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں