پوائنٹس ٹیبل: پاکستان کو شکست دیکر بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن ابھی تک 9 ویں ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان 9ویں درجے پرموجود تھا جبکہ افغانستان سب سے آخر میں یعنی 10ویں نمبر پر تھا۔

پاکستان نے اب تک صرف انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی ہے، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور اب بھارت کے ہاتھوں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے تین تین پوائنٹس ہیں تاہم یہ ٹیمیں بہتر رن ریٹ کے باعث بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں