ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

سال کا سب سے مختصر دن اختتام پذیر

فوٹو: فائل


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال،بہاولپور،گوجرانوالہ، لاہو اورسندھ کے میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز گردآلودہوائیں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران کشمیر میں  بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن بھرموسم گرم اور خشک رہے گا۔اسلام آباد میں آج زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے بعض علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بار ش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ  میں 05، بہاولنگر 04، لاہور(سٹی 03، ائیر پورٹ02)،جوہر آباد،بھکر 02، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات  میں تربت 47، دادو 46 اور سبی 45 میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں