پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 404پوائنٹس کمی پر بند


کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارمنفی رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی ۔100 انڈیکس 35ہزار 168 کی سطح پر بند ہوا ۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔


مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو65 ارب روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروباری ہفتے کا آغاز معمولی مثبت رجحان سے ہوا ۔ کاروبار کے آغاز پر  100 انڈیکس 51عشاریہ 95پوائنٹس اضافےکے بعد کرنٹ انڈیکس 35 ہزار 521 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔

گزشتہ ہفتےاسٹاک ایکسچینج میں صورتحال مستحکم رہی۔ بجٹ سےقبل مارکیٹ میں ایک روزمعمولی گراوٹ ہوئی اورانڈیکس 34 ہزارکی سطح پرپہنچا لیکن ریکوری ہوگئی اورہفتےکا اختتام 35572 پوائنٹس پرہوا۔

’ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری‘

اسی طرح امریکی ڈالر کے مقابلے میں  روپے  کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  آج انٹر بنک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.84 سے بڑھ کر 156.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

گزشتہ  ہفتےڈالرنےایک بارپھراونچی اڑان بھری اوریوں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر157روپے50پیسے پرپہنچ گیا تھا ۔

گزشتہ ہفتےوفاقی بجٹ پیش ہواساتھ ہی ڈالربھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوگیا۔ہفتےکےآخری روزانٹر بنک میں ڈالر2 روپے 94 پیسے مہنگا ہوکر155.84 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں 5 روز کے دوران ڈالر8.70 روپے مہنگا ہوا۔

کرنسی مارکیٹ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں  لگ بھگ 24 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ستمبر 2018 میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور9ماہ میں بڑھ کر 158 روپے  پر پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا،سونا 75 ہزارکی سطح سےبڑھ گیاہےاورفی تولہ قیمت 75 ہزار900 روپےپرپہنچ گئی ۔

یہ بھی پڑھیے:ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کا سلسلہ آج بھی جاری

10گرام سونےکی قیمت 65 ہزار72 روپےکی سطح کوچھو چکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں