بحیرۂ عرب میں موجود ’وایو‘ نامی سمندری طوفان اس وقت کہاں ہے؟



محکمہ موسمیات نے بحیرۂ عرب میں موجود ’وایو‘ نامی طوفان سے متعلق  آٹھواں ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے۔سمندری طوفان’ وایو‘ کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً ساڑھے چارسو کلو میٹر دور ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے  الرٹ کےمطابق ’وایو‘ طوفان  6 گھنٹے کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب رواں دواں ہےجبکہ کراچی سے جنوب مغرب میں ساڑھےچارسوکلومیٹردورہے۔

’وایو‘طوفان کی وجہ سے پاکستان کی ساحلی پٹی پرسمندرمیں طغیانی  بھی موجود ہے۔ہاکس بے کے ساحل سیڈزپٹ پر سمندر کا پانی سڑک پر آگیا۔ پانی کی تیزی سے ساحل پرموجود کئی ہٹ بھی زیر آب آئےاوردرجنوں گاڑیاں سڑک پر پانی اور مٹی میں دھنس گئیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق  ‏سائیکلون کےمرکزمیں ہوائیں سوسےایک سودس  کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسےچل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےمطابق شمال مشرق کی جانب طوفان دوبارہ جائے گااور شمال مشرق کی جانب بڑھنے کے بعد طوفان کی شدت کم ہوجائے گی  اور وہ کمزور پڑ جائے گا۔

کراچی میں  گزشتہ روز موسم  جزوی آبرآلودرہا اورزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

سمندری طوفان ’وایو‘ کراچی کے ساحل سے چند سو کلومیٹر کی دوری پر

محکمہ موسمیات کےمطابق پیرکوموسم گرم اوردرجہ حرارت چھتیس سےاڑتیس ڈگری سینٹی گریڈکےدرمیان رہےگاجبکہ منگل کومرطوب موسم کےساتھ درجہ حرارت چونتیس سےچھتیس ڈگری سینٹی گریڈکےدرمیان رہنےکاامکان ہے۔


متعلقہ خبریں