لاہور:بچوں کو نشانہ بنانے والاگروہ سرگرم،متاثرین نے چپ سادھ لی

باپ کے وحشیانہ تشدد سے معصوم بچی جاں بحق

لاہور: معصوم بچوں اور کم عمر لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر وڈیوز بنانے والا ایک اور بلیک میلر گروہ منظر عام پرآگیا ہے۔ شاہدرہ کے علاقے میں سرگرم بلیک میلر گروہ کی زیادتی کا شکار تین کم عمر لڑکوں کی وڈیوز بھی ’ہم نیوز‘ نے حاصل کرلی ہیں۔

پنجاب اسمبلی: زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کامطالبہ

ہم نیوز کے مطابق کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کی وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آئی ہے بلکہ لاہور میں ایک اور گروہ منظر عام پر آگیا ہے۔

اس ضمن میں ایس پی سٹی انوسٹی گیشن منصور قمر نے ہم نیوز کو بتایا کہ بلیک میلر گروہ کے ہاتھوں پریشان ایک خاندان نے پولیس سے رابطہ کیا تھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ہم نیوز پر ایس پی سٹی یہ افسوسناک انکشاف کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد متاثرہ خاندان کی صلح ہوگئی تو چاروں ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں۔

علاقے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شاہدرہ کے علاقے میں سرگرم ہونے والا بلیک میلر گروہ نے متعدد کم عمر لڑکوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی وڈیوز بنائی ہیں۔

2018ء  میں بچوں کے ساتھ  زیادتی کے 3 ہزار 832 کسیز سامنے آئے، سینیٹ رپورٹ

ذرائع کے مطابق ملزمان بچوں کو مشروب میں نشہ آور اشیا ملا کر پلا دیتے ہیں اور پھراس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں جس کی وڈیو بھی تیار کی جاتی ہے تاکہ بعد میں اس کے ذریعے بلیک میل کیا جا سکے۔

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ معصوم بچوں اور کم عمر لڑکوں کے والدین اور اہل خانہ نے بھی اس سلسلے میں نہ صرف چپ سادھ لی ہے بلکہ وہ ’عزت‘ جانے کے خوف سے ذرائع ابلاغ سے بھی بات چیت کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

صوبہ پنجاب سے چار دن قبل ہی جو اعداد و شمار سامنے آئے تھے اس کے تحت گزشتہ پانچ ماہ میں معصوم بچوں و بچیوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے 503 ’سوہان روح‘ واقعات پیش آئے تھے جو رپورٹ درج ہونے کے باعث سرکاری اعداد و شمار کا حصہ بن گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں