مشرف کے منجمد بنک اکاؤنٹس سے رقم کیوں نکلی؟ ایف آئی اے وضاحت دے، عدالت

پرویز مشرف کی سزا معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

فوٹو: فائل


راولپنڈی:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرا عظم پاکستان بینظیربھٹوکے قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کے منجمد بنک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر ایف آئی اے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، تاہم ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسر پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے اور ان کے منجمد بنک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے  جج اصغر خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ منجمد اکاوٴنٹ سے رقم کیسے نکلی؟

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 27 جولائی تک سابق آمر صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات اور رقم نکلوانے کی وضاحت طلب کرلی۔

بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ راول پنڈی میں پیپلزپارٹی کی طرف سے منعقدہ انتخابی  جلسے کے بعد  واپس  جاتے ہوئے خود کش حملہ میں شہید  ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری پانچ ملزمان کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع

جنرل (ر) پرویز مشرف سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں۔ اس کیس میں ان کی جائیداد، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں