ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد امریکہ روانہ


کراچی:پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)ورکنگ گروپ کےامریکہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا، اس مقصد کے لیے پاکستانی وفد آج امریکہ روانہ ہوگیاہے ۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 سے 21جون تک جاری رہے گا۔پاکستانی وفد فلوریڈا کے شہر آرلینڈومیں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوگا۔ 

 ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) اور وزارت خزانہ کے قانونی مشیر پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت وفد  کے ہمراہ امریکہ روانہ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سہیل راجپوت پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ اجلاس میں پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19سے 21جون تک ہوں گے۔ 

ذرائع  نے دعوی کیا ہے کہ  ایف اے ٹی ایف حکام  21جون کو پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرسکتے ہیں۔ 

اس سے پہلے پاکستان کے 12رکنی وفد نے 14اور 15  مئی کو  چین کے شہر گوانگ زو میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کی تھی ۔

چین میں ہونے والےاجلاس میں پاکستان نے اس وقت کے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں  27نکاتی ایکشن پلان پر اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ 7جون کو ایف اے ٹی ایف نے چین میں ہونے والے اجلاس پرپاکستان سے متعلق  اپنی رپورٹ  بھی جاری  کر دی  تھی۔ 

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے  اپنی رپورٹ میں ستائیس نکاتی ایکشن پلان میں اٹھارہ نکات کو نامکمل قرار دیا تھا۔

ادارے نے پاکستان کو آٹھ کالعدم تنظیموں کیخلاف موثرترین اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:ایف اے ٹی ایف کا معاملہ: مدرسہ اصلاحات پر پاکستان کی بریفنگ

ایف اےٹی ایف کی جانب سے کہا گیا  ہےکہ ان کالعدم تنظیموں کی قیادت کوگرفتارکرکےمقدمات درج کیےجائیں۔رپورٹ میں پاکستان کوستمبرتک مزیداقدامات کرنےکی ہدایت بھی  کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں