’ ٹوورڈی خنجراب ‘سائیکل ریلی کا آغاز 27 جون سے ہوگا


دنیا کا بلند ترین راستے پر’ ٹوورڈی خنجراب ‘سائیکل ریلی کا آغاز 27 جون سے ہوگا ، اس مرتبہ اس میگا ایونٹ میں دیگر ممالک کے سائیکلسٹ بھی شرکت کرینگے ۔ گلگت بلتستان حکومت نے ریلی کاشیڈول جاری کردیا ہے۔

دوسری ’ٹوورڈی خنجراب ‘سائیکل ریلی ،گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن کے تعاون سے 27 جون کو گلگت سے شروع ہوگی۔

اس حوالے سے پروگرام کے آرگنائزر کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں  کو بتایا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد نہ صرف پرامن پاکستان کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے بلکہ گلگت بلتستان جو سیاحت کے اعتبار سے ملک کا حب ہے اس کی اہمیت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ اس اہم ایونٹ میں دیگر ممالک  جیسا کہ سری لنکا اور افغانستان کے ٹیمیں بھی حصہ لیں  گی۔

فائل فوٹو:ٹوورڈی خنجراب ریلی

ریلی کو کور کرنے کے لیے  ریفری ایران سے آئینگے۔  انھوں نے کہا کہ عالمی سائیکلسٹ ایسوسی ایشن اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ٹوور ڈی فرانس کی طرح اس کو ایک عالمی ایونٹ بنایاجا سکے ۔

کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے کہا کہ یہ سائیکل ریلی دنیا کی سب سے بلند ترین ریلی ہوگی اور یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہوگا۔

27 جون کوشروع ہونے والی  ریلی پہلے دن گلگت سے نگر کے خوبصورت سیاحتی مقام راکاپوشی پہنچ جائے گی ۔ اگلے دن  یہ ریلی ہنزہ اورسوست سے ہوتے ہوئے سطح سمندر سے 14 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع خنجراب ٹاپ پرپہنچ کراختتام ہوگی

پچھلے سال 2018 میں دس ٹیموں نےاس ریلی میں حصہ لیا تھا جس میں ایک انٹر نیشنل کھلاڑی بھی شامل تھے ۔

اس سال  گیارہ ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جس میں دو ممالک کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹور ڈی خنجراب ریلی کا ٹائٹل عبد الرزاق کے نام

عثمان احمد نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’ٹوور ڈی خنجراب‘ سائیکل ریس منعقد کرانے کا مقصد گلگت بلتستان کے سیاحت کو فروغ دینا ہے دنیا کو دیکھانا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔


متعلقہ خبریں