غذر:چوٹی سر کرنے کی کوشش میں چار غیر ملکی کوہ پیما زخمی



گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی علاقے آٹر میں غیر ملکی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے ، چار غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہوگئے ، جبکہ مقامی ٹوور آپریٹر لاپتہ ہو گیا۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے سیاح ضلع غذر کے علاقہ  آشکومن میں واقع ’میلون جونز‘ نامی چوٹی کو سر کرنے کے لئے پاکستان آئےتھے۔

چاروں غیرملکی سیاح پہاڑی کو سر کرنے کے لئے نکلے،برفانی تودے کی زد میں آنے سے چاروں سیاح زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو کر لیا گیا ہے ۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما امتیازنامی ٹوورآپریٹر تاحال لاپتہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی کوہ پیما ٹیرسکو بیلو( Terciso bello)کی سربراہی میں اس مہم کے لیے نکلے تھے ۔زخمی ہونے والے کوہ پیماؤں میں لوکا موریلاٹو (luca morellato )، ڈیورڈ بریگمن (david bergamin )ٹینو ٹولڈو( tino toldo) اورخود بیلو بھی شامل ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ہنزہ کی الترسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے دو غیر ملکی سیاحوں کو بچا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج نے الترسر ٹاپ پر پھنسے دو سیاحوں کو زندہ بچا لیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے ہنزہ کی الترسر ٹاپ پر پھنسے دو غیرملکی سیاحوں کو زندہ بچا لیا جبکہ ایک سیاح برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنزہ کے قریب 19000 فٹ بلند الترسر چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے تین غیرملکی سیاح پھنس گئے تھے۔

پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع کیا، آسٹریا کا کوہ پیما کرسٹین ہیوبر برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا جبکہ برطانوی کوہ پیما بروس نارمینڈ اور ملر ٹموتھی کو زندہ ریسیکو کر لیا گیا۔

ہفتہ 30 جون کو الترسر چوٹی پر برفادی تودہ گرنے کی وجہ سے تینوں غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے تھے اور انہوں نے امداد مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں